The Wex Wolf Urdu Novel by Mehwish Ali.
Urdu Novel: The Wex Wolf
Writer: Mehwish Ali

.Mehwish Ali is a social media novelist and posts every novel on her Facebook page in The Wex Wolf Mehwish Ali Novel all episodes are uploaded on Facebook. Facebook Page Visit Now: Mehhwish Ali Novels

The Wex Wolf Description

The Wex Wolf is a Beautiful Romantic Urdu Novel all episode, Fiction Urdu Novel, Rudu Hero, and Innocent heroin Urdu novel, Thriller and suspense Urdu novel, Action and Crime Urdu novel, Love marriage, and vampire Urdu Novel by Mehwish Ali.
The Wex Wolf  (Mehwish Ali)  Episode# 6

The Wex Wolf  Novle Epi 6

زشیہ بیڈ پر خاموش بیٹھی تھی۔۔جب مسز کارتھن روم میں آئی۔۔

کیا ہوا ہے زی۔۔اسنے پاس بیٹھ کر اسکا سر اپنے گود میں رکھا۔۔

کچھ نہیں موم۔۔اسنے پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔۔

تو بیٹا اتنی خاموش اداس کیو ہو جب سے آئی ہو۔۔شاید وہ کل اسکی گھبراہٹ اور خوف دیکھ چکی تھی ۔۔

نہیں موم اسی بات نہیں ہے۔ بس دل بہت اداس ہے ڈیڈ کے لیے۔۔اسنے اپنے ماتھے پے پسینہ صاف کر کے انہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ اسکی طرف سے کوئی بات نہیں ہے۔۔

اب اپنی موم کو کیا بتاتی کل کے انجان شخص کی حرکت کا ۔۔ جسنے اسے پھر سے خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔ ۔

اسکی باتوں میں عجیب ضد تھی۔ اور ایسا لگتا تھا جیسے کہیں سنی ہوئی آواز  ۔۔جانا پہچانا احساس تھا ۔۔


تو بیٹا بہت دیر ہوگئی ہے یونی کے لیے نہیں جانا کیا۔ ۔ابھی تک اسے ہی بیٹھی ہو۔ ۔مسز کارتھن اسکے بالوں میں انگلیاں  چلاتی پوچھا ۔۔

وہ اس حادثے کے بعد بہت ڈری سہمی رہنے لگی تھی۔۔ پھر کافی محنت کے بعد پھر اس میں تبدیلی آئی جس سے وہ دونوں بہت خوش تھے۔۔

پر کل پھر اسکے چہرے پر خوف محسوس کیا تھا۔۔اور آج پوچھنے پر وہ بات بدلا گئی تھی شاید وہ بتانا نہیں چاہتی تھی ۔۔اسلیے اسنے زیادہ پوچھنا مناسب نہیں لگا۔۔ اگر کوئی بات ہوتی تھی تو خود بتا دیتی تھی۔ ۔

نہیں موم دل نہیں کر رہا جانے کو ۔۔

زی بیٹا اگر ایسے کرتی رہو گی تو کیسے چلے گا ۔۔اٹھو ریڈی ہوجاوُ۔ ۔

بٹ موم۔۔ اسکا ذرا بھی دل نہیں تھا جانے کو۔۔

نو زی میں کچھ نہیں سنو گی۔۔ تمہارے ڈیڈ بھی کہہ رہے ہیں جاوُ ۔۔مسز کارتھن کہہ کر چلی گئی مطلب اب کچھ نہیں سننا تھا ۔۔

وہ بھی بےدلی سے اٹھی پھر کچھ دیر میں ریڈی ہوکے نیچے آئی۔ ۔

وہ یونی آئی تو سب اسے بہت عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔

اسکا ہاتھ خودبخود اپنے نشانوں کی طرف گیا پر وہ تو اسکاف سے چھپے تھے۔۔ پھر یہ کیوں مجھے ایسے دیکھ رہی ہیں۔۔

پر کچھ محسوس کرنے پر پتا لگا انکی نظروں میں حسد نفرت تھا اپنے لیے وہ الجھ گئی۔۔

وہ نظرانداز کرتی آگے بڑھنے لگی۔

ویلنس کے پرپوزل پر تو بڑے نخرے کر رہی تھی۔ پھر یہ کیسے اکسیپٹ کر لیا۔۔ لیزی کی طنز بھری آواز اسکے میں پڑی۔۔وہ ٹھٹھک کر رکی۔ پھر مڑ کر لیزی کو دیکھا جو طنزیا مسکرا رہی تھی۔ 

کیا مطلب کیا اکسیپٹ کر لیا ہے۔ وہ تھوڑے غصے اور نا سمجھی سے پوچھنے لگی۔۔

اب زیادہ بنو مت ۔ کل ہی دیکھا اور کل ہی پٹا لیا مجھے کیا پتا تھا اتنی معصوم دیکھنے والی اتنی تیز ہوگی۔ شاید یونی میں پھیلنے والی بات لیزی سے بھی ہضم نہیں ہورہی تھی۔ 

اسکی باتو پر زشیہ کا چہرا غصے سے سرخ ہوگیا۔ ۔

کیا بکواس ہے لیزی کس کو پھنسایا ہے مینے۔ ۔اتنا تو وہ سمجھ گئی تھی بات کسی لڑکے کی ہے۔ 

چلاوُ نہیں زی چلانے سے اپنے کارنامے چھپ نہیں جاتے۔ 

کیا تمنے کل ویکس کا پرپوزل اکسیپٹ نہیں کیا  تھا اور کل کیفے کے باہر اسکی بانہوں میں نہیں تھی۔ اسکی جھوٹ پر وہ ڈھنگ رہ گئی ۔

تو تمہیں کیا تکلیف ہو رہی ہے تم تو یہی چاہتی تھی کہ میں کسی کو اپنا boyfriend  بنا لوں کسی کے ساتھ اپنا وقت گذاروں ۔تو اب جب مینے ویکس کو ہاں کی ہے تو تمہیں کیو اب میری معصومیت چالاکی لگ رہی ہے۔ وہ ایسا کہنا تو نہیں چاہتی تھی پر لیزی کا غصہ اور طنز پر بغیر سمجھے غصے سے کہہ کر چلی گئی۔

پیچھے لیزی غصے اور ویلنس کے خوف سے اپنے ماتھے پر آئے پسینے کو صاف کرنے لگی۔

اسے کیا پتا تھا اسکی محنت الٹا رنگ لائے گی۔

ویلنس اپنی لال آنکھیں لیے زشیہ کے ہی انتظار میں کھڑا تھا۔اسکے پاس وقت کم تھا اور بیچ میں ویکس کا آنا اسکی ساری محنت خراب ہوگئی تھی ۔

اسے کلاس سے باہر نکلتا دیکھ غصے سے اسکی جانب بڑھا ۔ پر یہ دیکھ کر اسکا اور بھی برا حال ہوگیا ۔

ویکس اس سے پہلے ہی زشیہ کو بازو سے پکڑ کر لے جانے لگا۔

ویلنس مزید غیض و غضب میں آ گیا وہ اس سے زشیہ کو چھیننا چاہتا تھا ۔ پر ایسا کر نہ سکا کیونکہ اسکے آنکھ اور منہ ناک سے کالا خون بہنے لگا جس کی وجہ سے وہ یونی سے کسی طوفان کی طرح غائب ہوگیا۔

List of all Episode by Mehwish Ali Novels